class="post-template-default single single-post postid-4955 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ویرونیکا اور سیبل کے بعد ٹوئنکل سہیل نے بھی چار گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے

پاکستان کی تین بہنوں نے پاور لفٹنگ میں نئی تاریخ رقم کر دی، ایک ہی ایونٹ میں ایک ساتھ تینوں بہنوں نے مختلف ویٹ کیٹگریز میں چار، چار گولڈ میڈلز جیتے لیے ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل کے بعد ٹوئنکل سہیل نے بھی چار گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ساؤتھ افریقہ میں جاری ایونٹ میں ٹوئنکل سہیل 84 کے جی کلاس میں ایکشن میں تھیں مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود ٹوئنکل سہیل نے بھی اپنی کلاس میں کلین سویپ کیا اور چاروں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔انہوں نے اسکواٹ، بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اوور آل ٹوٹل میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، اس سے پہلے ان کی بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹیگری میں چار چار گولڈ میڈلز جیتے، یہ پہلا موقع ہے کہ پاور لفٹنگ کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں تین بہنوں نے ایک ساتھ گولڈ میڈلز جیتے، تینوں بہنیں اب 13 جولائی کو ایکوئپڈ ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سہیل سسٹرز کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تین بہنوں نے تاریخ رقم کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے تینوں بہنوں کو ایونٹ کے لیے ائیر ٹکٹس کے لئے 20 لاکھ روپے اور یونیفارم فراہم کیے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter