class="post-template-default single single-post postid-7490 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان ساڑھے 3 سال بعد اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

آج راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہو گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021ء میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔پاکستان کو 2022ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جبکہ 2024ء میں بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اپنی سر زمین پر چوتھی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ہے۔اس سے قبل 2005ء میں پاکستان نے انگلینڈ کو اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔واضح رہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلی مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی ہے۔اسی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے 2022ء میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter