افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا سے شکست پر آئی سی سی پر برہم ہو گئے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے سیمی فائنل کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن میں پچ کی خراب نوعیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں جو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل جیسے بڑے میچ کے لیے تیار کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ پچ نہیں تھی جس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہونا چاہیے تھا، سیمی فائنل میں ایک منصفانہ مقابلہ ہونا چاہیے تھا، میں یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ پچ میں اسپن اور حرکت نہ ہو۔جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وکٹ دونوں ٹیموں کے لیے سازگار ہونی چاہیے تھی تاہم پچ کا زیادہ فائدہ جنوبی افریقا کو ہوا، اگر ہم نے جنوبی افریقا کی طرح بولنگ کی ہوتی تو آپ دوسرے ہاف کو مختلف دیکھ سکتے تھے۔دوسری جانب میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہم شاید بہتر کرسکتے تھے لیکن حالات نے اجازت نہیں دی جو ہم کرنا چاہتے تھے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آپ کو تمام حالات کے بارے میں تیار رہنا پڑتا ہے۔افغان کپتان نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کی، ہمارے فاسٹ بولرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسپنرز کا کام آسان ہو گیا۔واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بہت ہی آسانی کے ساتھ افغانستان کو شکست دی دی تھی۔افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔
سیمی فائنل میں شکست پر افغانستان کے ہیڈ کوچ آئی سی سی پر برہم




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments