class="post-template-default single single-post postid-8625 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 15 خوارج ہلاک، جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے ژوب میں آپریشن کے دوران 15دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق10دسمبر 2024کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہو ئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter