class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12350 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ابرارالحق کا نیا گانا ریلیز

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

ابرار الحق نے یہ نیا گانا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موجود اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔

گلوکار کی جانب سے جاری کیے گئے اس نئے گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور یوٹیوب پر اسے اب تک 65 ہزار سے زائد ویوز بھی مل چکے ہیں۔واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ان بزدلانہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ ان حملوں میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے بھارت کے 6 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter