class="post-template-default single single-post postid-7592 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا کے ایک معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور میں بھارتی نژاد لڑکی کی موت سے متعلق ہولناک انکشاف

کینیڈا کے ایک معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور میں بھارتی نژاد لڑکی کی موت سے متعلق ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی نژاد نوجوان لڑکی گرسمرن کور جو کینیڈا کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کام کرتی تھی اس کی جلی ہوئی باقیات 19 اکتوبر کو اسٹور کے ایک واک ان اوون (بھٹی) سے ملی تھیں، اب اس کی موت کے بارے میں متبادل نظریات پیش کیے جا رہی ہیں۔ اسٹور کے ورکرز کی جانب سے ایک نئے انکشاف میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے دہکتی ہوئی بھٹی میں دھکا دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ انڈو کینیڈین شہریت کی حامل 19 سالہ گرسمرن کور کی سوختہ باقیات کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس، نووا اسکوٹیا میں اسٹور کی بھٹی سے ملی تھیں۔ گرسمرن کور کی المناک موت کے بعد اسٹور میں کام کرنے والے متعدد ٹک ٹاک یوزرز نے واک ان اوون کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔ان میں سے کچھ کا دعویٰ تھا کہ جب تک کوئی دھکا نہ دے تو بھٹی میں گرنا ممکن نہیں۔ ایک یوزر کرس بریزی نے اوون کے کام کرنے کے طریقے کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا اور کہا کہ اسے باہر سے آن کیا جاتا ہے اور اسے بند کرنا آسان نہیں۔ واضح رہے کہ گرسمرن کی موت کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ گرسمرن کی والدہ جو کہ اسی اسٹور میں کام کرتی ہیں انھوں نے کافی تلاش اور جدوجہد کے بعد اپنی بیٹی کی جلی ہوئی باقیات دریافت کی تھیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter