بڑا شہابِ ثاقب زمین اور چاند کے درمیان سے گزر گیا، رپورٹ کے مطابق ایم کے 2024کا حجم 120سے 260فٹ ہے، ایم کے 2024نامی خلائی چٹان (شہابِ ثاقب) ہماری زمین سے 2لاکھ 95ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزری ہے۔ یہ زمین اور چاند کے فاصلے کا 77فیصد ہے۔ زمین کے اِتنے نزدیک سے گزرنے والا یہ شہابِ ثاقب حالیہ برسوں میں زمین سے دکھائی دینے والے چند انتہائی چمک دار فلکی اجسام میں سے ہے۔ایم کے 2024 کے گزرنے سے زمین کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔ اگر کسی کے پاس موزوں آلات ہوں تو وہ درست ٹائمنگ کے ذریعے اس شہابِ ثاقب کو گزرتا ہوا دیکھ سکتا ہے۔ 120 سے 260 فٹ تک کے حجم کے شہابِ ثاقب کو جنوبی افریقا کی ایک رصد گاہ نے دو ہفتے قبل دریافت کیا تھا۔خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے ادارے سینٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹس اسٹڈیز سے وابستہ شہاب ہائے ثاقب سے متعلق امور کے ماہر ڈیوڈ فرنشیا کہتے ہیں کہ شہبابِ ثاقب کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے زمین کے نزدیک سے گزرتے رہتے ہیں تاہم اِتنے بڑے شہاب ہائے ثاقب کا زمین کے نزدیک سے ہر پچیس سال بعد گزر ہوتا ہے۔7595 فٹ کا ایک شہابِ ثاقب زمین کے نزدیک سے گزرا تھا تاہم اس کا فاصلہ اس قدر تھا کہ پروفیشنل سطح پر استعمال ہونے والی دور بینوں کے بغیر اسے دیکھا نہیں جاسکتا تھا۔لاویل آبزرویٹری کے ماہرِ فلکیات نِک ماسکووِز کا کہنا تھا کہ زمین کے نزدیک سے گزرنے والا یہ شہابِ ثاقب کرہ ارض کے جنوبی حصے میں واضح دکھائی دیا ہے۔ آمریکی فضاں میں یہ شہابِ ثاقب کم چمک دار دکھائی دیا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ 13 اپریل 2029 کو ایک بڑا شہابِ ثاقب Apophis زمین کے نزدیک سے گزرے گا تاہم زمین سے اس کے تصادم کا کوئی خطرہ نہیں۔ یہ شہابِ ثاقب زمین کے اس قدر نزدیک سے گزرے گا کہ یورپ، افریقا اور ایشیا میں اِسے دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔
بڑا شہابِ ثاقب زمین اور چاند کے درمیان سے گزر گیا





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments