حریت رہنما، جموں کشمیر نیشنل فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر یومِ کشمیر منانا پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور وفاداری کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کی وکالت میں کبھی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ الطاف حسین وانی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو عالمی سطح پر ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔
Post your comments