class="post-template-default single single-post postid-9820 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

تین ملکی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

پاکستان میں ہونے والی تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللّٰہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان ہےذرائع کے مطابق 15 رکنی قومی اسکواڈ میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان آغا، حارث روف، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ذرائع کا بتاناہے کہ8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter