پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 25 سے پارٹی کے امیدوار سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں مخالف جماعتوں کو مضبوط امیدوار نہیں مل رہے۔
پنو عاقل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات ہمارے لیے مشکل تھے، مگر اب نہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہم کلین سوئپ کرنے جا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی پنجاب مشکل تھا، مگراب وہاں بھی پوزیشن مضبوط ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاق میں سب سےبڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہوگی۔ بلوچستان میں ہماری پوزیشن اچھی ہے اور کے پی میں بھی پُرامید ہیں۔
Post your comments