دبئی :فخر زمان نے 52 گیندوں میں 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ڈیزرٹ وائپرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی ۔فخر زمان اور ایلکس ہیلز کی 34 رنز کی اننگز نے وائپرز کو رنز کے تعاقب میں مضبوط آغاز دیا۔ اس کے بعد زمان اور سیم کرن نے درمیانی اوورز میں 65 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 19.1 اوورز میں 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم اے کا آغاز امید افزا رہا تاہم وہ اسے درمیانی اوورز تک توسیع نہ دے سکیں ایم آئی ایم ای نے آخری دو اوورز میں 34 رنز بنائے جس میں کیرون پولارڈ اور روماریو شیفرڈ نے دو، دو چھکے شامل تھے جسس سے اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز رہا ۔جواب میں ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے ایلکس ہیلز اور فخر زمان کے اوپننگ بلے بازی کرتے ہوئے پاور پلے میں 51 رنز بنائے۔ایلکس ہیلز نے 22 گیندوں پر 34 رنز اسکور کئے انہیں 8 ویں اوور میں وقار سلام خیل نے آوٹ کیا ڈین لارنس 9 وں اوور میں ڈین موسلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ موسلے نے اپنے اگلے اوور میں اعظم خان کو اسی انداز میں آؤٹ کیا اور اسکور کو 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز تک پہنچایا۔ایک سرے پر وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان نے 14 ویں اوور میں سلام خیل کی گیند پر دو چھکے لگائے۔ زمان نے 44 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔زمان نے اگلے ہی اوور میں مزید 2 چوکے لگائے اس جوڑی نے 31 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ڈیزرٹ وائپرز کو رفترار مستحکم ہوئی۔وائپرز کو آخری اوور کی 6 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے ردرفورڈ نے اے ایم غضنفر کو ڈیپ اسکوائر لیگ پر چھکا مارا اور 19.1 اوورز میں فتح حاصل کی۔اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کے محمد وسیم اور کوشل پریرا نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر پاور پلے کا اختتام 48/0 پر کیا تھا۔اننگز کے اگلے مرحلے میں رنز کم بنے ۔ پہلی وکٹ وسیم کی گری وہ 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کوشل پریرا بھی 29 گیندوں پر 33 رنز کے اچھے آغاز کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 10 ویں اوور میں ڈین لارنس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔آخری اوور میں روماریو شیفرڈ نے ڈیوڈ پین کی گیند پر دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 16 رنز بنائے جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ فخر زمان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Home / News, Sports / فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E Paper Tags: canada, canada news, canada urdu news, canada urdu weekly, nawai pakistan, news paper, weekly epaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے، شبمن گل
Posted in: News, Sportsبھارتی نوجوان اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے، مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔ پاک بھارت میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کےلیے […]
Read More-
پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں
Posted in: Breaking News, News, Sports -
Post your comments