لندن کی ریجنٹ اسٹریٹ پر مشتبہ گاڑی کی موجودگی پر پولیس نے سڑک بند کروانے کے بعد مشکوک چیز کو کنٹرولڈ دھماکے سے ناکارہ بنا دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی پولیس نےلندن کے وسطی علاقے میں خطرے پر قابو پالیا، ریجنٹ اسٹریٹ پر مشکوک چیز کو ناکارہ بنانے کے بعد سڑک کھول دی گئی۔حکام نے ریجنٹ اسٹریٹ سمیت تمام سڑکیں عوام کیلئے کھول دیں، علاقے میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے، پولیس نے مشکوک گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا، علاقے میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مصروف کاروباری علاقے ریجنٹ اسٹریٹ کو بدھ کی سہ پہر بم کی دھمکی کے بعد خالی کروالیا گیا تھا، اور خریداروں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔بعد ازاں برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ وسطی لندن میں مشکوک چیز کو کنٹرولڈ دھماکے سے ناکارہ بنایا گیا۔
Post your comments