پڑوسی ملک بھارت میں انسانی میٹا پنیو وائرس ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک 8 ماہ کے بچے میں ایچ ایم پی وی وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ 2 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارت میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 1 بچہ 8 ماہ جبکہ دوسرے کی عمر 3 ماہ ہے، دونوں بچوں کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق دونوں شیر خوار بچے برونکوپنیومونیا کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے تھے۔برونکوپنیومونیا کو برونکیل نمونیا بھی کہا جاتا ہے۔یہ نمونیا کی ایک قسم ہے جس میں پھیپھڑوں میں برونچی اور الیوولی (چھوٹے ہوا کے تھیلے) میں سوزش آ جاتی ہے۔برونکوپنیومونیا کی علامات ہلکی سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔برونکوپنیومونیا کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس میں دقت، تیز سانس لینا، پسینہ آنا، ٹھنڈ لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ اور بھوک میں کمی شامل ہے۔واضح رہے کہ ایچ ایم پی وی کا مطلب ہیومن میٹا نیومو وائرس ہے جو کہ چین میں تیزی پھیل رہا ہے۔
بھارت سے ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس سامنے آ گیا




Weekly E Paper

Article
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ھاؤسنگ فاؤنڈیشن کا سرکاری ملازمین پر جان لیوا ظلم
Posted in: Article, Newsحکومت پاکستان نے نئے نویلے بسنے والے شہر اقتدار یعنی اسلام آباد میں پاکستان کے ھر کونے سے سرکاری ملازمین چن چن کر بھرتی کیئے تھے تاکہ ملک عزیز کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے ۔ ان سرکاری ملازمین کو سرکاری مکانات الاٹ کر دئیے گئے اور وہ دوران ملازمت 30 ، 40 سال […]
Read Moresports
بھارت: ورلڈکپ میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار
Posted in: News, Sportsبھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی 2 کرکٹرز کو مدھیہ پردیش میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا اور ان میں سے […]
Read More



















Post your comments