class="post-template-default single single-post postid-9007 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل نے یمن میں ایئرپورٹ اور بندرگاہوں پر فضائی حملے کردیے

اسرائیلی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں، جن میں صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مغربی ساحل کی تین بندرگاہیں شامل ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کی، دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔فضائی حملے سربراہ حوثی گروپ عبدالملک کا خطاب نشر ہونے کے دوران ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن پر بمباری سے قبل امریکی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن پر حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون فائر کیے جانے کے اگلے روز کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یمن پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ حوثی اہداف مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتے۔

اسرائیل نے 100 لڑاکا طیاروں سے یمن پر حملہ کردیا، دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ پر سویلین طیارے بھی تباہ کر دیے گئے۔

 صنعا ایئرپورٹ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے  وقت لوگوں کے بد حواسی میں بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خوفزدہ یمنی شہریوں نے صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکلنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیملیز تیزی سے ہوائی اڈے کو چھوڑ رہے ہیں۔اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی کئی اہم عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جس میں ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور مسافر لاؤنج بھی شامل ہے، حملے کے دوران کم از کم دو افراد جاں بحق اور ایک ہوائی جہاز کے عملے کا رکن زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی یمن میں  موجود تھے۔

یمن پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادہانوم بال بال بچ گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملے نے صنعاء ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، اس وقت وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ یمن سے روانہ ہونے والے تھے۔ڈاکٹر تیدروس یمن میں اقوام متحدہ کے مغوی عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنے اور جنگ زدہ ملک کی صحت و انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موجود تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں “ہمارے طیارے کے عملے کا ایک کارکن زخمی ہوا ہے، جبکہ 2 افراد کی جانیں گئی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ایئرپورٹ کا رن وے، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے وقت ڈپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter