74فیصد پاکستانی نوجوانوں کا ملک چھوڑنے سے انکار،26فیصد تیار،بیرون ملک جانے کیلئے آمادہ نوجوانوں کی اکثریت کاتعلق اسلام آباد ،مراعات یافتہ طبقے سے ،باہر جانے کیلئے تیار نوجوانوں میں30فیصد کی سعودیہ ،20فیصد کی دبئی منزل ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی اکثریت مستقل طور پر ملک چھوڑ کے جانے کےلیے تیار نہیں ہیں ،اس بات کا انکشا ف اپسوس پاکستان کے سروے میں ہوا ،جس میں 18سے34سا ل کی عمر کے 16سو سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا،یہ سروے 20سے27ستمبر 2024کے درمیان کیا گیا،اس سوال پر کہ کیاآپ پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کا سوچتے ہیں ؟سروے میں شامل 74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں سوچتے اور پاکستان میں رہ کرہی ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ،البتہ 26 فیصد نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو پاکستان سے باہر ضرور جائیں گے ،جن 26فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑ نے کےلیے رضامندی کا اظہار کیا ان میں اکثریت مشرق وسطیٰ جانے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آئے، 30 فیصد نوجوانوں نے سعودی عرب ،20فیصد نے دبئی کو اپنی منزل کہا ،9فیصد نے برطانیہ، 8فیصد نے کینیڈا، 8فیصد نے امریکا، 5فیصد نے یورپ ، 3فیصد نے آسٹریلیا، 2فیصد نے ترکی، 2 فیصد نے قطر،2فیصد نے اٹلی جبکہ 1فیصد نے جرمنی جانے کا کہا،سروے میں بیرون ملک جانے کا کہنے والوں کی اکثریت کا تعلق اسلام آباد اور مراعات یافتہ طبقے سے دکھائی دیا،اسلام آباد سےسروے میں شامل 46فیصد نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کا کہا، خیبرپختونخوا سے35فیصد،پنجاب سے27فیصد، بلوچستان سے 21فیصدجبکہ سندھ سے 20فیصد نے کہا کہ وہ بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
74 فیصد پاکستانی نوجوانوں کا ملک چھوڑنے سے انکار، 26 فیصد تیار، سروے




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments