class="post-template-default single single-post postid-8788 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سرگودھا: سرکاری اسپتال کی سیڑھیوں پر بچے کی ولادت، نومولود دم توڑ گیا

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے سرکاری اسپتال میں مبینہ غفلت سے اسپتال کی سیڑھیوں پر بچے کی ولادت ہوئی تاہم نومولود دم توڑ گیا۔

خاتون کا شوہر اپنی بیوی کو زچگی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چھوٹا ساہیوال لایا تھا، شہری نے الزام لگایا کہ ٹی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹروں نے داخل کرنے کے بجائے پرائیویٹ اسپتال لے جانے کا کہا تھا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ میں ہی دم توڑ چکا تھا، بے ہوشی کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے نجی اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter