class="post-template-default single single-post postid-8766 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سول نافرمانی، ڈیڈ لائن گزر گئی، کال عمران نے دی، گنڈاپور، یہ صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں، عطا تارڑ

 پی ٹی آئی کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امن گنڈا پور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال میں نہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی، ان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے، تحریک کیسے چلے گی، کتنے مرحلوں میں ہوگی، صورتحال کلیئر نہیں ہے، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک کا کل سے ارادہ نہیں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف بھڑکیں مار سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی تحریک کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء کا کہنا ہے کہ ایک صوبے میں حکومت کرنیوالی پارٹی بار بار وفاق پر حملہ آور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور نے کہا کہ اب تک سول نافرمانی کا معاملہ واضح نہیں ہے، جب کلیئر ہدایات آئیں گی تو دیکھیں گے، اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کیسے چلے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی میڈیا کو دی جانے والی گمراہ کن بریفنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف بھڑکیں مار سکتے ہیں، علی امین گنڈا پور جتنی بھڑکیں مار لیں ان کی ہر کال ناکام ہو گی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کل سانحہ اے پی ایس اور سقوط ڈھاکا کی برسی ہے، سول نافرمانی شروع نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی جیسا کہیں گے ویسا کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو لگا کہ نتیجہ خیز مذاکرات ہورہے ہیں تو سول نافرمانی موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیانات میں کوئی ہم آہنگی نہیں ، پی ٹی آئی کبھی سول نافرمانی اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter