سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 7دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر میرانشاہ میں 4 اور اسپن وام میں 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا، گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد امین (عمر 34سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) شہید ہو گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر ایاز صادق نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر لانس نائیک محمد امین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لانس نائیک محمد امین کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک شہید
شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک شہید
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments