سندھ کے ضلع سجاول میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، ہوائی فائرنگ سے دولہے کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔
سجاول کے علاقے میرپور بٹھورو میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دولہے کی والدہ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ لاش تعلقہ اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے ورثاء کی مدعیت میں ایف آئی ار درج نہ کروانے کی صورت میں سرکار کی مدعیت میں فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Post your comments