بالی ووڈ کے سینئر اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کی ابتدا میں انکی آمدنی کا انحصار ایکسٹرا ایونٹس پر ہوتا تھا اور یہی آمدنی کا واحد ذریعہ تھا۔
نیٹ فلیکس کے دی گریٹ انڈین کپل شو میں 62 سالہ چنکی پانڈے نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ایونٹ میں شرکت کرلیا کرتے تھے بعض اوقات انجانے میں وہ جنازے کا جلوس ہوتا، انھیں اس میں شرکت کرنے پر پیسے ملتے تھے اور اگر جنازے کے جلوس میں روتا تو اضافی رقم ملتی تھی۔انھوں نے بتایا کہ وہ ایک بیگ تیار رکھا کرتے تھے جو کوئی مجھے بلاتا تو میں بیگ لیکر بھاگتا، چاہے یہ شادی ہو، برتھ ڈے یا پھر بچے کی پیدائش کے بعد پہلی بار بال کٹوانے کی تقریب ہو۔ انھوں نے بتایا ایک صبح مجھے ایک کال موصول ہوئی کہ آج آپ کیا کر رہے ہیں تو میں نے کہا میں شوٹنگ پر جانے والا ہوں، جب مجھ سے پوچھا گیا کہ شوٹنگ کہا ہے تو میں نے کہا فلم سٹی میں۔ جس پر کال کرنے والے نے کہا، بھائی راستے میں ایک چھوٹا سا ایونٹ ہے، دس منٹ کے لیے آنا، پیسے اچھے ملیں گے، جس پر میں نے کہ ٹھیک ہے۔ انھوں نے آخر میں کہا کہ اگر آپ سفید لباس پہن کر آئیں تو بہتر ہے، میں نے زیادہ نہیں سوچا اور سفید کپڑے پہن کر چلا گیا۔ جب وہاں پہنچا تو دیکھا کافی لوگ سفید لباس پہنے باہر کھڑے تھے، میں آہستے سے چلتا آگے بڑھا تو لوگ مجھے دیکھ رہے تھے اور سرگوشی کررہے تھے یہ چنکی پانڈے ہیں میں حیران تھا کہ یہاں ہو کیا رہا ہے، تھوڑی دیر بعد جب میں نے ایک ارتھی دیکھی تو پتہ چلا کہ میں تو کسی کی آخری رسومات میں ہوں۔ کچھ دیر بعد آرگنائز نے مجھے سائیڈ پر بلایا اور کہا کہ جناب پریشان نہ آپکی رقم کا پیکٹ میرے پاس موجود ہے، لیکن فیملی نے کہا ہے کہ اگر آپ روئے تو زیادہ رقم ملے گی۔
Post your comments