class="post-template-default single single-post postid-8391 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی ایوارڈ تقریب آج واشنگٹن میں ہو گی، حامد میر جیوری میں شامل

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی 32 ویں پریس فریڈم ایوارڈ کی تقریب آج واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو گی۔

پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے 22 ممالک سے 25 صحافی، صحافتی تنطیمیں، فوٹو گرافرز، میڈیا آؤٹ لیٹس نامزد ہیں۔دنیا بھر کے معروف صحافیوں پر مشتمل جیوری میں معروف سینئر صحافی و جیو نیوز کے اینکر حامد میر اور بھارتی صحافی رانا ایوب بھی شامل ہیںپریس فریڈم ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے معروف صحافیوں پرمشتمل جیوری شامل ہے، اس سال پریس فریڈم ایوارڈ کی 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ان میں سے 4 روایتی کیٹیگریز میں بہادری، اثر انداز، آزادی اور لوکاس ڈولیگا سیف فوٹو پرائز کے ساتھ رواں سال افریقی تحقیقاتی صحافت — محمد مائیگا کے نام سے پانچویں کیٹیگری شامل کی گئی ہے۔یہ ایوارڈ مالی سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیقاتی صحافی محمد مائیگا کی یاد اور افریقا میں سماجی انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی جدوجہد کے لیے خراجِ عقیدت ہے، جو انہوں نے 1984ء میں اپنی موت تک اپنے قلم سے لڑی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter