class="post-template-default single single-post postid-8388 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی، ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔

ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک اور کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔حماس نے کہا کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لیے کھو سکتا ہے۔حماس نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کے لیے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ کر دیا۔اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حزب اللّٰہ نے مقبوضہ بارڈر ایریا میں اسرائیلی پوزیشنز پر حملہ کیا تھا، حزب اللّٰہ کے حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ نے شبعا فارمز کے علاقے میں 2 میزائل داغے تھے، لبنان میں متعلقہ فریق اپنی ذمے داریاں پوری کریں، حزب اللّٰہ کی سرگرمیوں کو روکیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا، جنوبی لبنان کے علاقے برغوز میں حزب اللّٰہ کے لانچر کو بھی نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیل فوج نے 2 جنوبی دیہات کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں 9 لبنانی شہید ہو گئے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter