آج رات 8 بجے کے بعد اسلام آباد میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔
اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ اڈے آج رات 8 بجےسے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔سیکریٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں ٹرانسپورٹ اڈے 8 بجے شام بند کر دیے جائیں گے، ٹرانسپورٹ اڈے کو قنات لگا کر بند رکھاجائے ، عمل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Post your comments