class="post-template-default single single-post postid-8152 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 38 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فائرنگ سے بچی اور خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں پر حملے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم میں مسافروں کی گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے و ایم پی اے اور چیف سیکریٹری کو کرم کا دورہ کرکے وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرم میں صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے سابقہ جرگے کو دوبارہ فعال کیا جائے۔انھوں نے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کےلیے صوبائی ہائی وے پولیس کے قیام پر کام کرنے کے احکامات بھی دیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےلیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter