class="post-template-default single single-post postid-7996 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لاہور: اسموگ کے باعث اسکولوں کی بندش، پابندیوں میں 24 نومبر تک توسیع

لاہور میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی میں 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اہمیت کے تعمیراتی منصوبے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ضلع لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ہیوی ٹرانسپورٹ جو ایندھن، ادویات، اسپتال اور کھانے کی سپلائی کی اشیاء لے جاتی ہیں وہ پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی، مسافر بسیں جن کے پاس درست سرٹیفکیشن ہے وہ بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں، پولیس اور جیل کی گاڑیاں، فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، طبی سہولتوں کے مراکز اور ویکسی نیشن سینٹرز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر بھٹیوں پر مبنی صنعتوں کے کام پر مکمل پابندی عائد ہے، شام 4 بجے کے بعد ریسٹورنٹس میں اِن ڈور ڈائننگ پر اور رات 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس سے کھانے لے جانے پر مکمل پابندی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی اور تمام مارکیٹس شام 8 بجے بند ہوں گی۔پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، مٹھائی کی دکانیں، آٹا چکیاں، ڈیری شاپس، ای کامرس، کال سینٹرز، پوسٹل، کوریئر سروسز، نادرا مراکز، یوٹیلیٹی اسٹورز، اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز اور کلیکشن پوائنٹس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آخری رسومات، نمازِ جنازہ، تدفین اور متعلقہ تقریبات پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

اسکولز 24 نومبر تک بند

علاوہ ازیں اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی۔سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اسموگ کے مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم ہوں گے، ریسکیو 1122 اسموگ متاثرہ مریضوں کی ترجیحی بنیادوں پر فوری معاونت کرے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیصلوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبر تک ہو گا۔شادی ہالز میں اِن ڈور تقریبات رات 10 بجے تک ایس او پیز کے ساتھ جاری رہ سکتی ہیں جبکہ بیرونی کھیلوں، نمائشوں اور تہواروں سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter