class="post-template-default single single-post postid-7993 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آئیڈیاز 2024ء: 55 ممالک کے 330 سے زیادہ وفود مدعو

دفاعی نمائش آئیڈیاز کے بارہویں ایڈیشن کے لیے 55 ممالک کے 330 سے زیادہ وفود کو مدعو کیا گیا ہے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی 4 روزہ نمائش کے حوالے سے ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ڈیپو بریگیڈیئر علی عادل اور ڈائریکٹر میڈیا ڈیپو کموڈور اعتزاز خالد نے میڈیا کو بریفنگ دی۔اس موقع پر کموڈور اعتزاز خالد نے کہا کہ پاکستان میں دفاعی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں، ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 55 ممالک کے 330 سے زیادہ وفود آئیڈیاز 2024ء میں مدعو کیے گئے ہیں، وزیرِ اعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئیڈیاز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیدیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی، شام 7 بجے کے بعد روڈ کھول دی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 سے 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز کا انعقاد ہو گا۔آئیڈیاز 2024ء کی 4 روزہ نمائش میں متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی، جس میں افتتاحی تقریب، دفاعی صنعتوں پر سیمینار اور میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔اس کے علاوہ نشانِ پاکستان سی ویو پر کراچی شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔آئیڈیاز میں دنیا بھر کے نمائش کنندگان اپنی دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان پیش کرتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter