بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت میں پناہ حاصل کرنے والی معزول اور مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بنگلہ دیش کے ایک خصوصی ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے پولیس چیف کو اس ضمن میں ایک مراسلہ بھی تحریر کر دیا ،ٹرمپ کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کرنیوالوں کی گرفتاریاں ۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کیخلاف ہونے والے احتجاج میں سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں سے متعلق ہونے والی سماعت کرنے والے ٹریبونل نے انٹرپول سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر حسینہ واجد کے حامیوں کو جن میں اقلیتی خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Post your comments