class="post-template-default single single-post postid-790 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیراعلیٰ پنجاب نے نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کا شکار ہیں۔نمونیہ سے بچوں کی اموات کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن استپال لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔انہوں نے رواں ماہ ہونے والے بچوں کے امتحانات ملتوی اور پہلی کلاس تک کے بچوں کو ایک ہفتے کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے کہا کہ صبح کے وقت بچوں کی اسمبلی کو ختم کیا جائے، بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسنیشن فوری لگائی جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسکول میں جس بچے کو نمونیہ ہے اسے آنے سے روکا جائے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter