class="post-template-default single single-post postid-7711 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، 9 انتخابات کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنیوالے مورخ نے کس کی حمایت کی؟

امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس صدارتی انتخاب کو امریکی تاریخ کا اہم ترین صدارتی انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اہم موقع پر امریکا کے 9 صدارتی انتخابات کے بارے میں درست پیشگوئی کرنے والے مشہور مورخ ایلن لِچ مین نے آج امریکا میں جاری صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی پیش گوئی کر دی ہے۔ایلن لِچ مین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیرس امریکا کی نئی اور پہلی خاتون صدر منتخب ہوں گی۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا میں اب میرے جیسے سفید فام زوال کی طرف جا رہے ہیں۔ایلن لِچ مین نے کچھ مخصوص معیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا ہے جس نے اس عام خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ انتخابی ڈیمو گرافکس یا پھر انتخابی مہم کا انتخابات کے نتائج کا تعین کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے اس ماڈل کی مدد سے 1984ء کے بعد ہونے والے تمام امریکی انتخابات کی پیشگوئی کی ہے جن میں صرف ایک پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔لچ مین کی واحد غلط پیش گوئی 2000ء میں ہوئی جب اُنہوں نے کہا تھا کہ ڈیموکریٹک امیدوار ال گور وائٹ ہاؤس جائیں گے۔اُنہوں نے ایک کے علاوہ تمام پیشگوئیاں صحیح کرنے کے باوجود بھی کہا کہ یقیناً میں ایک انسان ہوں تو ظاہر ہے میری پیشگوئی غلط بھی ہو سکتی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت امریکی صدارتی انتخابات 2024ء سے متعلق بڑی پیش گوئی کرنے والے ہپو مو ڈینگ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

رواں سال ہی پیدا ہونے والے تھائی لینڈ کے ننھے ہپو مو ڈینگ نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکس کی مشہور ’مون واک‘ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی، تاہم اب اس ننھے ہپو نے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھائی لینڈ کے ہپو نے اگلے امریکی صدر کا نام بتا دیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مقامی چڑیا گھر میں اگلے امریکی صدر کا نام قبل از وقت جاننے کے حوالے سے سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔ننھے ہپو مو ڈینگ کے سامنے 2 تربوز رکھے گئے جن پر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی کملا ہیرس کے نام درج تھے، پھر موڈینگ پانی سے نکل کر سیدھا پھلوں کی ٹوکری کی جانب چلا گیا اور اس تربوز سے لطف اندوز ہونے گا جو ریپبلکن لیڈر کے حق میں تھا۔یہ ویڈیو تھائی لینڈ کے شہر سی رچا کے کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر میں ریکارڈ کی گئی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سی رچا کے اس ننھے ہپو مو ڈینگ کی پیش گوئی کتنی سچ ثابت ہوتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter