کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ چاہتے تو جی 20 سربراہ اجلاس بھارت کے لیے انتہائی تکلیف دہ بنا دیتے۔کینیڈین امور میں غیر ملکی مداخلت سے متعلق اہم بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی کہ بھارت کسی طرح تعاون کرے، بھارتی حکام نے پوچھا کہ ہم اس بارے میں کتنا جانتے ہیں، بھارت کو جواب دیا معاملہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو بتایا کہ بھارت ملوث ہے اور تشویش ظاہر کی، جس پر مودی کا جواب تھا بھارت کے خلاف بولنے والوں کو کینیڈا میں گرفتار کریں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ جنوب ایشیائی کمیونٹی افراد کا خیال تھا کہ نجر کے قتل میں بھارت ملوث ہے، ان خدشات پر تحقیقات کا کہا، پتہ چلا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کو اسی تناظر میں تحقیقات کرنا تھی، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بھارت کے خلاف عوام میں نہیں جائیں گے، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں میرا ابتدائی جائزہ گینگ حملہ تھا۔ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مداخلت میں ملوث کنزرویٹو اراکینِ پارلیمنٹ کے کئی نام میرے پاس ہیں اور کئی سابق کنزرویٹو اراکینِ پارلیمنٹ بھی ملوث ہیں۔کینیڈین وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی مداخلت میں کئی کنزرویٹو امیدوار بھی شامل ہیں، میں نے انٹیلی جنس سروس سے کہا تھا کہ کنزرویٹو پارٹی لیڈر کو خبردار کریں، کنزرویٹو لیڈر کا خفیہ بریفنگ نہ لینا اظہار ہے کہ اس پارٹی کا کوئی بھی رہنما نام نہیں جانتا۔دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت میں ملوث تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے نام جاری کیے جائیں، جسٹن ٹروڈو نام ظاہر نہیں کریں گے کیونکہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مداخلت کے بارے میں مجھے اہلکار بریفنگ دے چکے ہیں، مجھے اور میرے چیف آف اسٹاف کو کسی کنزریٹو کے ملوث ہونے کا نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کرانے والے نجر کو پچھلے سال جون میں قتل کیا گیا تھا۔
Home / Breaking News, Canada, News / چاہتے تو جی 20 اجلاس بھارت کیلئے انتہائی تکلیف دہ بنا دیتے: کینیڈین وزیرِ اعظم
چاہتے تو جی 20 اجلاس بھارت کیلئے انتہائی تکلیف دہ بنا دیتے: کینیڈین وزیرِ اعظم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments