class="post-template-default single single-post postid-7237 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آج 16 اکتوبر کو دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج 16 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں بھوک کا شکار لوگوں کی حالت زار کو اُجاگر کرنے کے علاوہ موجود خوراک کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کے رجحان کو فروغ دینا بھی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی وجوہات کی بنا پر اس وقت دنیا بھر میں 73 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سمیت جرمنی، ڈنمارک، ناروے اور سویڈن کے سفیروں نے اس دن کو پاکستان کی معروف ڈش ‘دال چاول’ بنا کر منایا۔پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یورپین سفراء باہم ملکر پاکستانی کھانا تیار کر رہے ہیں۔ اس دوران ویڈیو میں شرکاء کو دال چاول، روٹی اور سلاد تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں دال کو تڑکا لگاتے ہوئے اس کی خوشبو نے حیران اور پریشان، دونوں طرح کے تاثر ابھارے ہیں۔اس دوران ویڈیو میں شریک سفراء نے جہاں تازہ دھنیا توڑ کر ماحول دوستی کا پیغام دیا، وہیں انہوں نے فالتو کھانا بنانے کی بجائے ضرورت کے مطابق کھانے کو تیار کرنے کی ضرورت کا احساس بھی دلایا۔ ویڈیو کے آخر میں باقی بچ جانے والے کھانے کو پیک کرکے اپنے ساتھ لے جانے کے عمل کے ذریعے اس تاثر کو تقویت دی گئی کہ محنت کے مختلف مراحل سے گزر کر آنے والی خوراک ضائع کرنے کیلئے نہیں ہوتی بلکہ اسے دوبارہ استعمال کرکے اپنے سمیت دوسروں کی بھوک کا سامان بھی کیا جا سکتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter