کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔کینیڈین وزیرِ اعظم کے ترجمان کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان بھارتی حکومت سے منسلک ایجنٹس کی کینیڈین شہریوں کے خلاف مہم کے حالیہ واقعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے، قانون کی پاسداری اور اس کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔وزیرِ اعظم ٹروڈو نے زور دیا کہ کینیڈا اس سنگین معاملے سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا خواہاں ہے۔دونوں رہنماؤں نے قریبی اور باقاعدہ رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔
Home / Breaking News, Canada, News / شہریوں کیخلاف بھارتی ایجنٹس کی مہم، کینیڈین و برطانوی وزرائے اعظم میں رابطہ
شہریوں کیخلاف بھارتی ایجنٹس کی مہم، کینیڈین و برطانوی وزرائے اعظم میں رابطہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments