بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بھارت کے 6؍ سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا جبکہ بھارت نے احتجاجاً کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈا نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے 6؍ بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے کہ یہ سفارت کار بھارتی حکومت کی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے ارکان بالخصوص خالصتان تحریک حامی کارکنوں کیخلاف ’’تشدد کی مہم‘‘ میں ملوث تھے۔ جوابی اقدام کرتے ہوئے، بھارت نے اپنے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور دیگر سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا اور الزام عائد کیا کہ کینیڈین حکومت ان افراد کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ موجودہ کشیدگی جون 2023ء میں اس وقت شروع ہوئی جب کینیڈا کے شہری اور خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کو وینکوور میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے حوالے سے الزامات ٹھوس نوعیت کے ہیں۔ تاہم، بھارت نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کینیڈا پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی مقاصد کی خاطر انتہا پسندوں کو پناہ دے رہا ہے۔ کینیڈین پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اہلکار مبینہ طور پر اپنے سفارتی عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرکے جنوبی ایشیائی باشندوں سے ٹارگٹ کرتے تھے۔کینیڈین ناظم الامور اسٹیورٹ وہیلر کا کہنا تھا کہ کینیڈ نے سکھ شہری کے قتل کے حوالے سے متعبر اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔
بھارتی سفیر واپس، کینیڈا نے 6 انڈین سفارتکار ملک بدر کر دیئے





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments