class="post-template-default single single-post postid-7143 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کیلئے اختیارات مانگ لیے

وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) وفد نے اپنے مطالبات رکھ دیے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار، امین الحق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری، حکومت کی طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی، اس بارے میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو ایم کیو ایم وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کےلیے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کےلیے اختیارات مانگ لیے۔ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ رکھا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ہمارے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آرٹیکل 140 اے کی ترمیم سے متعلق جمع شدہ مسودہ وزیراعظم کو پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار، اسپیکر ایاز صادق، احسن اقبال، رانا ثناء اور سعد رفیق کو مشاورت کےلیے ذمے داری سونپ دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کل ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کےلیے کراچی پہنچے گا اور اس معاملے پر ن لیگ کا وفد نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات میں بلدیاتی اداروں سے متعلق مسودے پر گفتگو کی جائے گی، ن لیگی وفد کل حکومتی اتحاد جماعت کی قیادت کو اعتماد میں لے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter