class="post-template-default single single-post postid-7134 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاک سعودی دفاعی صنعتی فورم اجلاس، تعاون مزید بڑھانے پر زور

پاک سعودی دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا اجلاس ہوا، جس میں دونوں ممالک کی صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سعودی دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس 10 اکتوبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جبکہ سعودی وفد کی قیادت معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللّٰہ العتیبی نے کی۔اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد میں اضافے کےلیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔فورم نے عالمی و علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی دونوں ممالک کے درمیان اہم ہے۔فورم کے مطابق دونوں ممالک کی صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں نئے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter