غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے اور غزہ و فلسطین کے معاملے پر ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی۔
آل پارٹیز کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ملک کی دیگر سیاسی قیادت بھی شریک ہے۔پی ٹی آئی نے اس اے پی سی میں شرکت سے معذرت کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔
Post your comments