class="post-template-default single single-post postid-6809 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

راولپنڈی احتجاج، عمران اور گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 250سے زیادہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 6مقدمات درج کرلئے ،3مقدمات میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کوبھی نامزدکیاگیاہے ،ہفتہ کو راولپنڈی میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس پر حملہ کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف تھانہ وارث خان ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ آراے بازار ،تھانہ سول لائنز ایک ایک جب کہ تھانہ سٹی میں 2مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔ تھانہ سٹی کو ایس ایچ او ملک خالد یار نے بتایابانی پی ٹی آئی عمران احمد خان نیازی نے اڈیالہ جیل سے اپنے لیڈران و کارکنان کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کا اعلان کر رکھا تھاحالانکہ حکومت پنجاب نے دفعہ144کا نفاذ کر رکھا تھا،ساڑھے 6بجے شام مری روڈ لیاقت باغ کے قریب اڑھائی تین سو مظاہرین ڈنڈے سوٹے پتھر اٹھائے آئے، 73مردوں اور 11خواتین مظاہرین کو قابو کرلیاگیا .تھانہ وارث خان میں ایس ایچ او تہذیب الحسن شاہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔

تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 چلائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی۔ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 2کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے۔ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔علی امین نے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10گولی چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے۔ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب متحد ہو جائیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter