سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بدھوار کو ہونے والے نام نہاد الیکشن کا بائی کاٹ کرنے قوم کو لا تعلق اور الگ رہنے پر اظہار تشکر کرتے الیکشن دوری کو بھارت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ان الیکشن میں حصہ لینے والے خاص کر سابق جہادی دعوے داروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جو شہیدوں کا لہو بھلا کر حکمت عملی کا نعرہ لگا کر غداری کے مرتکب ہوئے ڈھونگ الیکشن کو مسترد کرتے نامعلوم مقام سے جاری پریس نوٹ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یہ انکشاف سامنے لایا کہ مودی سرکار نے اٹھارہ ستمبر کا وہ تاریخی دن ڈھونگ الیکشن کی خاطر چنا جس روز ہمارے سرفروش فدائیوں نے بدنام زمانہ ڈی آئی جی وٹالی کو واصل جہنم کرنے حالیہ تحریک کی پہلی گوریلہ کاروائی کی اس روز جے کے ایل ایف کے بانی قائد اعجاز ڈار نے جام شہادت نوش کر کے اس تحریک کے بانی شہید کا رتبہ پایا آج اس روز الیکشن کا شیڈول جاری کر کے مودی سرکار نے براہ راست جے کے ایل ایف کو ضرب لگانے کی کوشش کی یاسین ملک اور فاروق ڈار کوتہاڑ جیل کی اسیری میں ڈال کر بھارت غلط فہمی کا شکار ہو چکا ہے کہ تحریک ختم کر لی بہت سارے ایسے عناصر کو بھی سہولت کار اور آلہ کار بنا کر ان الیکشن میں اتارا جو عناصر کل تک خود کو جہاد کشمیر کے نقیب جتلا رہے تھے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ واضع کرتا ہے کہ بھارت جموں کشمیر پر ناجائز اور ناحق قابض ہے اس قابض کی حکومت اور حکمرانی کو مان کر الیکشن میں حصہ لینا کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننا ہے ہم ماضی کے الیکشنوں کی طرح ان الیکشن کو بھی ڈھونگ قرار دیتے ہیں اور یہ دو ٹوک کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ ساتھ وہ عناصر بھی ہمارے لیے دشمن کا کردار نبھا رہے ہیں جو کسی بھی نوع کی بہانے بازی کرتے ان الیکشن کا حصہ بنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ جے کے ایل ایف کو کالعدم تنظیم قرار دے کر ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے یاسین ملک فاروق ڈار بٹہ کراٹے شیخ نذیر ظہور بٹ یاسین بٹ ننھہ جی یاسین بٹ جیسے سنئیر قائدین برسہا برس سے پابند سلاسل ہیں مگر یہ گرفتاریاں اور پابندیاں ہمارے عزائم کو پورا ہونے روک نہیں سکتے ہم قوم کو نوید سناتے ہیں کہ جبر کا وقت ختم ہونے کو ہے تحریک کی بانی ہوتے جے کے ایل ایف نوے کی دہائی کی طرح جلد تحریک کی قیادت اپنے ہاتھ لیکر تحریک منطقی انجام پہنچانے کا فرض پورا کرے گا جو لوگ حرص جبر اور ہر حربے کو ناکام کرتے پولنگ سٹیشنز سے دور رہے وہ آج کے ہیرو ہیں
Home / News, Regional / جو لوگ حرص جبر اور ہر حربے کو ناکام کرتے پولنگ سٹیشنز سے دور رہے وہ آج کے ہیرو ہیں ۔جے کے ایل ایف
جو لوگ حرص جبر اور ہر حربے کو ناکام کرتے پولنگ سٹیشنز سے دور رہے وہ آج کے ہیرو ہیں ۔جے کے ایل ایف
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی حریف ٹیموں کو واک اوور مل گیا
Posted in: News, Sportsبلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیا۔ بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کل سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے، بھارتی حکومت کے فیصلے نے بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا۔منتظمین نے ایونٹ کے میچز ری شیڈول کرنے […]
Read More
Post your comments