class="post-template-default single single-post postid-6496 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، رائفل چھوڑ کر فرار ہوا مشتبہ شخص گرفتار

ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فلوریڈا میں پیش آئے فائرنگ کے تازہ ترین واقعے میں سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹرمپ پر حملہ مبینہ قاتلانہ کوشش تھی۔سیکرٹ سروس ایجنٹس نے گالف کورس پر مشتبہ شخص کو رائفل کے ساتھ دیکھا تھا۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جو پیچھے 2 بیگ، رائفل اور کیمرہ چھوڑ گیا تھا۔مارٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق مذکورہ مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب خود پر ہونے والے دوسرے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے اس واقعے کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔

اپنے بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدر کی حفاظت یقینی بنانے پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں کسی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter