بھارت میں یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ کر آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر کی وجہ سے 15 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن میں ایک 15 سالہ لڑکا اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب ایک جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے پتھری کے آپریشن کی کوشش کی۔ لڑکے کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹر نے اسے پٹنہ کے اسپتال منتقل کرنے کےلیے ایمبولینس کا انتظام کیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔مرنے والے لڑکے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور اس کے ساتھ موجود افراد اسپتال کی سیڑھیوں پر لاش چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔لڑکے کے والد چندن شا کے مطابق ان کے بیٹے کرشنا کمار کو کئی مرتبہ قے آنے کے بعد سارن کے گنپتی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ “قے رک گئی تھی لیکن ڈاکٹر اجیت کمار پوری نے کہا کہ آپریشن کی ضرورت ہے اور یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر آپریشن کیا، جس کے باعث میرا بیٹا انتقال کر گیا۔”لڑکے کے دادا پرساد شا نے بتایا کہ جب قے رک گئی تو لڑکا بہتر محسوس کر رہا تھا لیکن ڈاکٹر نے والد کو ایک کام پر بھیج دیا اور بغیر اجازت آپریشن شروع کر دیا۔ لڑکے کو شدید تکلیف ہوئی اور جب اہل خانہ نے ڈاکٹر سے پوچھا تو اس نے سختی سے جواب دیا کہ “ڈاکٹر میں ہوں یا آپ؟” بعد میں لڑکے کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد اسے پٹنہ لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی انتقال کر گیا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ جعلی ڈاکٹر اور دیگر عملے کی تلاش جاری ہے۔
بھارت: یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر آپریشن، 15 سالہ لڑکا چل بسا، جعلی ڈاکٹر فرار




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments