ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہوں نے ترک وزیر خارجہ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے فون پر الگ الگ بات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ نے فرانسیسی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات کی گئی۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطری وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عباس عراقچی کو سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے خارجہ امور علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ جارحانہ طرز عمل کو روکیں، یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں۔
علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایک روز قبل ہوئی پیش گوئی کے مطابق ذات السلاسل طرز کا میزائل ردِعمل شروع ہو چکا ہے، بیروت میں جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی نے ہماری جوابی کارروائیوں کی پہلی کڑی کو متحرک کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ باب المندب میں موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے دشمن کو کسی غلط اندازے میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔
علی اکبر ولایتی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مرکزی مزاحمتی نظام دونوں آبی گزرگاہوں کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔















Post your comments