کینیڈین امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد ملک بدری کے خدشات کے پیشِ نظر سینکڑوں بھارتی طلباء حکومت کے خلاف سراپائے احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طلباء نے کینیڈا کی ریاست پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیے ہیں۔ان طلباء کا کہنا ہے کہ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد 70 ہزار سے زائد گریجویٹ طلباء کا مستقبل غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے، رواں سال کے اختتام پر گریجویٹ طلباء کو ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے پر ملک بدر کرنے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں کینیڈین حکومت نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی ہے، جس کا مقصد مستقل رہائش کے لیے نامزدگیوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ اسٹڈی پرمٹ کو محدود کرنا ہے۔کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ گزشتہ چند سال میں آبادی میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا ہے۔حکومتِ کینیڈا کا کہنا ہے کہ وفاقی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کی آبادی میں تقریباً 97 فیصد اضافہ امیگریشن کی وجہ سے ہوا ہے۔واضح رہے کہ حکومتی پالیسی کے خلاف طلبہ گزشتہ تین ماہ سے سراپائے احتجاج ہیں اور اسی طرح کے مظاہرے کینیڈیا کی دیگر ریاستوں جن میں اونٹاریو، مانیٹوبا اور برٹش کولمبیا شامل ہیں، میں بھی ہو رہے ہیں۔
Home / Breaking News, Canada, News / ملک بدری کے خدشات، بھارتی طلباء کا کینیڈین حکومت کیخلاف اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
ملک بدری کے خدشات، بھارتی طلباء کا کینیڈین حکومت کیخلاف اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments