روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کیف میں آج صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد یوکرین کی فوج نے کیف اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مزید فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا۔یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس فضا میں اسٹریٹجک بمبار طیارے (TU-9511) موجود ہیں، روس مزید بڑے فضائی حملے کرسکتا ہے۔مقامی حکام نے شمال مغربی شہر لوٹسک میں بھی روسی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک اپارٹمنٹ بلاک کو نقصان پہنچا ہے اور فی الحال ممکنہ ہلاکتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ادھر پولینڈ کی مسلح افواج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے کہ اگر روس یوکرین کی مغربی سرحد جو پولینڈ سے ملحقہ ہے، کے قریبی علاقوں کو نشانہ بناتا ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ پولش اور اتحادی طیاروں سے روس پر حملہ کر دے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے گشتہ ہفتے یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر روسی حملے کا انتباہ جاری کیا تھا۔
روس کا کیف پر میزائل و ڈرون حملہ، پولینڈ کی دھمکی

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments