فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔تھانہ ٹھیکری والا میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ثناء نامی خاتون اپنے دوست وسیم کو ملنے کے لیے لاہور سے فیصل اباد آئی تھی۔لاہور واپس جانے لیے بس نہ ملنے پر ثناء وسیم کے ایک واقف کار کے گھر چلی گئی جہاں عمران نامی ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وسیم کو رسیوں سے باندھ دیا اور ثناء نامی خاتون کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، ٹھیکری والا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان اکبر اور عثمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
فیصل آباد، خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments