class="post-template-default single single-post postid-5759 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکی حکومت نے معلومات فراہم نہیں کی، دفتر خارجہ

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی برطرفی میں ملوث ہونے کے حوالے سے عائد الزامات میں قطعاً صداقت نہیں ہے اور پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ امریکی سیاستدان اور دیگر اہلکاروں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں مبینہ طور پر ایران سے تعلقات رکھنے والے گرفتار پاکستانی شہری کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی امریکی حکومت نے معلومات فراہم نہیں کی ،ڈوڈا میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی بحالی کیلئے فی الوقت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم پاکستان اس معاملے پر امریکہ کی جانب سے معلومات کا منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حسینہ واجد کی برطرفی میں ملوث ہونے کے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے ان میں قطعاً کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام اپنے معاملات خود طے کرنے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter