class="post-template-default single single-post postid-5753 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان چاہے تو ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، افغان حکومت

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان چاہے تو ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے  ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں۔ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ کسی کو بھی افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے، اگر پاکستان کے پاس کوئی معلومات ہے تو شیئر کرے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان چاہے تو پھر ہم بھائی چارے کے اصولوں پر اپنی کوششیں کریں گے، اگر پاکستان نہیں چاہتا تو مداخلت نہیں کر سکتے، پھر یہ ان کا کام ہے کیونکہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter