وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جویلین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو بھاری انعامات سے نواز دیا۔مریم نواز طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں میاں چنوں پہنچیں۔وزیرِ اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر اتھلیٹ کے گھر پہنچ کر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا ہے۔انہوں نے کھلاڑی کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں سے ارشد ندیم سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کار رجسٹریشن نمبر پی اے کے 92.97 الاٹ کیا گیا، جبکہ تحفے میں دی گئی گاڑی ارشد ندیم کےگھر پہنچا دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کے کوچ اور استاد سلمان اقبال بٹ کو بھی شاباش دی اور انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیاخیال رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments