class="post-template-default single single-post postid-5563 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

معاہدے پر عملدرآمد سے تنخوا دار طبقے کو ٹیکسوں سے نجات ملے گی: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہوئے معاہدے پر عمل درآمد سے تنخوا دار طبقے کو ٹیکسوں سے نجات ملے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز بے لگام گھوڑا ہے، حکومتی وزراء کہہ رہے تھے کہ ایسے معاہدے ہیں ہم کچھ کر نہیں سکتے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے ہم بجلی کی قیمت اور ٹیکس کم نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے ہم بجلی کی قیمت اور ٹیکس کم نہیں کر سکتے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بڑے جاگیر داروں پر ٹیکس لگانے پر گفتگو ہوئی، حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے میں طے ہوا ہے کہ ریلیف ملے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر نشست میں حکومتی ٹیم سے آئی پی پیز پر بات کی، 45 دنوں میں ٹیکسوں کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter