برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانے کیلئے کوبرا میٹنگ طلب کر لی۔ برطانیہ میں کوبرا میٹنگ (کیبنیٹ آفس بریفنگ روم اے) حالت جنگ جیسی صورتحال میں بلائی جاتی ہے۔اجلاس میں گزشتہ ویک اینڈ پر ہونے والے نسل پرستانہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کاررروائی پر غور کیا جائے گا۔برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اب تک 150 شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، سیکڑوں کی ویڈیوز سے نشاندہی ہو چکی ہے، شرپسندوں کیلئے جیلیں تیار کر لی گئی ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔کوبرا اجلاس میں وزراء، سول سروسز، پولیس اور انٹیلیجنس افسران ملک بھر میں پھیلنے والے ہنگاموں اور ان سے نمٹنے کی منصوبہ بندی سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے 20 سے زائد شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔برطانیہ میں لیورپول، مانچسٹر، بلیک پول سمیت 20 سے زائد شہروں میں سفید فام نسل پرستوں کے حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنز کو آگ لگائی گئی ہے، جبکہ اسٹورز لوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / برطانیہ میں حالت جنگ جیسی صورتحال میں بلائی جانیوالی ’کوبرا‘ میٹنگ طلب
برطانیہ میں حالت جنگ جیسی صورتحال میں بلائی جانیوالی ’کوبرا‘ میٹنگ طلب

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments