class="post-template-default single single-post postid-5481 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سیینٹ سے بھی منظور

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سیینٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا۔واضح رہے کہ سینیٹ میں منظوری سے کچھ گھنٹے پہلے ہی قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دی تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا۔قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔بل کے مطابق مقررہ وقت پر پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والا آزاد تصور ہوگا۔ پیشگی فہرست نہ دینے والی جماعت مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں ہوگی۔بل میں یہ بھی کہا گیا کہ کوئی آزاد رکن ایک بار کوئی پارٹی جوائن کرلے تو یہ عمل ناقابل واپسی ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter